کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان پکڑ لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، ملتان، لاہور اور ڈی جی خان میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 362.182 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 204 کلو ہیروئن، 148 کلو مارفین، 3 کلو 180 گرام آئس اور 7.002 کلو ویڈ شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔