وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی کے تھانہ مترو کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مترو کے علاقہ موضع ملکو کے قریب 3 نامعلوم ملزم موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی، گھلو موڑ کے قریب 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران 1 نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، باقی 2 ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، زخمی ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ اور ایکٹو کریمنل تھا۔
پولیس کے مطابق موقع سے ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ پسٹل بھی قبضہ لے لیا گیا۔