شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
مدئیجی کچے کے علاقے میں کَلہوڑا اور جونیجا برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ جھبّر شیخ تھانے کی حدود گاؤں حفیظ کلہوڑو میں پیش آیا، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے ان خونی جھگڑوں میں اب تک 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔