ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) مفتی محمود چوک بائی پاس کے قریب ڈیرہ پولیس اور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید 02 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈکیت کے قبضہ سے 01 عدد ہینڈ گرنیڈ، 01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور موبائل فون آمد کر لیا گیا۔