لاہور: ہڈیارہ میں دہرے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

Published On 14 June,2025 11:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے ہڈیارہ کے علاقے میں دہرے قتل کے معمہ کو حل کرتے ہوئے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر دو شہریوں صدیق اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق واقعے میں چار افراد برکت، پرویز، عامر اور نوید شدید زخمی بھی ہوئے تھے، ملزمان اور مقتولین کے درمیان قریبی رشتہ داری تھی اور دونوں فریقین کے درمیان عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

ایس پی بشریٰ نثار کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔