کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقہ ملیر سٹی سے دہشت گرد پکڑا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پکڑے گئے دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، دہشت گرد سے تحویل میں لئے گئے اسلحہ میں پانچ رائفلز، ایس ایم جی شامل ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی میں دیگر مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی ملے، مزید تفتیش جاری ہے۔