کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم مارے گئے

Published On 12 June,2025 06:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم مارے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر پولیس اور جرائم پیشہ افراد آمنے سامنے رہے، راشد منہاس روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزم موقع پر مارے گئے، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 14ملزم گرفتار کئے۔

مارے گئے اور گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش بھی شامل ہیں۔