ڈسکہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچہری سے واپس جاتے ہوئے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقع منڈیکی گورائیہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کچہرسے گھر واپس جاتے ہوئے ماں بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے وہ دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔