بالاکوٹ: مبینہ پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک، خاتون اور بچہ بازیاب

Published On 10 June,2025 11:07 pm

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈمگلہ کے مقام پر پولیس اور اغوا کاروں میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون اور بچے کو بازیاب کروالیا گیا۔

ہلاک ہونیوالے دونوں اغواکاروں کی لاشیں بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ اغوا کاروں کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیےسرچ آپریشن جاری ہے۔