شمالی وزیرستان :2 گروپوں میں خونی تصادم چار افراد کی جان لے گیا

Published On 09 June,2025 09:45 pm

شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں 2 گروپوں میں تصادم سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بویہ پل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید کی خوشیاں منا رہے تھے کہ اچانک دو گروپوں میں فائرنگ شروع ہوگئی  جس کی زد میں آکر 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کر کیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔