بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

Published On 08 June,2025 11:18 pm

بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک
ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ڈاکو نے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ دنوں شاہد پرویز سب انسپکٹر کو بھی قتل کیا تھا، مقتول سب انسپکٹر  سی سی ڈی میں تعینات تھا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی راہزنی جیسی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ دیگر دو مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔