پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

Published On 10 June,2025 11:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ نے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کر دی، محکمہ قانون پنجاب نے 13 جون کو بجٹ اجلاس کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، اسی طرح ٹورازم کے بجٹ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے اور ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔