شکر ہے ن لیگی یہ نہیں کہتے علامہ اقبال والا خواب بھی نوازشریف نے دیکھا تھا: پرویز الہیٰ

Published On 08 June,2025 09:03 pm

گجرات:(دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شکر ہے جنگ کے ن لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نوازشریف نے دیکھا تھا۔

گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے وہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بےوقوف بنا رہے ہیں،ن لیگی کہتے ہیں کہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نے بیٹھ کر بنایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شکر ہے یہ ن لیگی یہ نہیں کہتے کہ علامہ محمد اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا، پرویز الہیٰ کا مزید کہنا کہ اس قوم کیلئے جو بہتر ہے ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے، اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔