لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر محکمہ معدنیات پنجاب کا تاریخی اقدام سامنے آیا۔
پنجاب میں ریت کے ٹھیکوں کی بولی مکمل کر لی گئی، 170فیصد اضافہ 3 ارب 96 کروڑ روپے کے ٹھیکے بڑھ کر پہلی بار 8 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
ڈی جی معدنیات پنجاب راجہ منصور احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے کامیاب ریت کے ٹھیکوں میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے کامیاب بولی کےلئے مسلسل مانیٹرنگ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ریکارڈ بولی پر صوبائی وزیر، سیکرٹری اور ڈی جی معدنیات کو شاباش دی۔