دریا خان : پانچ روز قبل نہرمیں گرنے والی کار غوطہ خوروں نے ڈھونڈ نکالی

Published On 02 June,2025 10:35 pm

دریاخان:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے دریا خان میں پانچ روز قبل تھل کینال میں گرنے والی کار مقامی غوطہ خوروں نے ڈھونڈ نکالی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کار میں دو خواتین ایک لڑکی اور ڈرائیور موجود تھے، جن کی تلاش کے لیے مسلسل پانچ روز سے آپریشن جاری تھا۔

میانوالی خوشاب بھکر اور سرگودھا کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جبکہ مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں نے ملکر ہیڈ میں پھنسی ہوئی کار کو ڈھونڈ نکالا۔

خیال رہے کار کے اندر تمام افراد موجود تھے چاروں نعشوں کو گاڑی سمیت نکال لیا گیا۔