ملتان میں زہریلا پانی پینے سے 18 سے زیادہ افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

Published On 01 June,2025 06:44 pm

ملتان:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ملتان میں نلکے کے زہریلا پانی پینے سے 18 سے زیادہ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

واقعہ احمد پور سیال کے موضع رنجیت کوٹ میں پیش آیا ، جہاں زہریلا پانی پینے سے 12 مرد و خواتین متاثر ہوئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال انتطامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرین میں 7 خواتین 3 بچے اور دو مرد شامل ہیں۔

دوسری جانب متاثرین افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمسائیوں نے نلکہ میں زہر کی گولیاں ملائی ہے جبکہ لواحقین مناسب علاج معالجہ کہ سہولیات نہ ملنے کا واویلا بھی کررہے ہیں۔