سمبڑیال کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا

Published On 31 May,2025 04:38 pm

سیالکوٹ :(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں کل ضمنی الیکشن ہوگا۔

شہر اقبال میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو گا اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا جبکہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کے دفتر کو آر او آفس قرار دیا گیا ہے۔

آر او آفس سے پولنگ کے عمل کا سامان، بیلٹ باکس ،سٹیمپس اور سٹیشنری سمیت دیگر سامان پریزایڈنگ افسران کے حوالے کر کے پولنگ سٹیشن پر پہنچایا جا رہا ہے، پولنگ کا سامان پولنگ سٹاف کے ساتھ پولیس کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پولنگ سٹاف کے ساتھ چار سے پانچ اہلکار گاڑی میں پولنگ سٹیشن تک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، پولنگ سٹیشن پر جانے والے پولیس اہلکار کل پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دیں گے، پولیس اہلکار کل پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ عملے کے ہمراہ آر او آفس میں بیلٹ باکس پہنچائیں  گے۔

دوسری جانب پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ٹوٹل 185 پولنگ سٹیشن ہیں، گیارہ پولنگ سٹیشن اے کیٹیگری کے حساس ترین قرار دیے گئے ہیں، 38 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ،افسران اور ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں دیں گے۔