اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سپیکر و مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج کے ضمنی انتخاب میں عوام نے بھر پور حصہ لینا ہے اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک و قوم کی آزادی کیلئے جیل میں بیٹھ کر جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئے اور ان کا بیانیہ "ہم کوئی غلام تو نہیں" کا ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ناجائز، جعلی اور مینڈیٹ چور حکومت کا بہت جلد خاتمہ کرنا ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد آر او آفس کے سامنے بیٹھ کر فارم 45 کے مطابق فارم 47 کا مطالبہ کرنا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت ووٹ گننے والوں کی گنتی منظور نہیں ہوگی، ووٹ دینے والوں کی عزت ہوگی جس نے ووٹ دیا ہے، آر او کے دفتر کے سامنے تب تک بیٹھنا ہے جب تک آپ کو اپنا حق نہ ملے۔