وزیرآباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر وزیر آباد میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اندرون جی ٹی روڈ گیمن پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل کے سامنے اچانک بھینس آگئی جس سے بچنے کی کوشش میں نوجوان سامنے سے آنے والی بس کے ساتھ ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔