اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی پی52سمبڑیال میں انتخابی مہم کا مقررہ وقت آج شب بارہ بجے ختم ہوجائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52سمبڑیال میں رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم کی اجازات نہیں ہو گی، رات بارہ بجے کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم پر مکمل پابندی ہوگی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں حلقے میں رات بارہ کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔