ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کے متعلق اعداد و شمار جاری

Published On 26 November,2025 10:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ضمنی انتخاب میں مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا، این اے 18 ہری پور میں سب سے زیادہ 42.9 ، این اے 185 میں 32.61 اور این اے 96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق این اے 143 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 21.43 فیصد رہا، این اے 129 لاہور میں 18.67، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23، پی پی 269 مظفرگڑھ میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پی پی 98 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 36.82 فیصد رہا، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45، پی پی 87 میانوالی میں ووٹر ٹرن آؤٹ 27 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق پی پی 116 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.94 فیصد جبکہ پی پی 203 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.4 فیصد رہا۔