دنیا نیوز پھر سب سے آگے، این اے 143 میں ووٹوں کی گنتی مکمل،ن لیگ جیت گئی

Published On 23 November,2025 10:36 pm

چیچہ وطنی:(دنیا نیوز) حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کا تمام 442 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔

سب سے پہلے ’ دنیا نیوز‘کو موصول ہونےوالے غیرحتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری محمد طفیل جٹ 136313 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب آزاد امیدوار ضرار اکبر 13120 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پہ رہے، حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ کی شرح تقریبا 24 فیصد رہی۔