بیلٹ پیپر کی رازداری پامال کرنے پر عابد شیر علی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

Published On 23 November,2025 09:45 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق عابد شیر علی نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی اور موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے گئے، انہوں نے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں:عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے مطابق بیلٹ پیپر کی رازداری کو پامال کرنا قانونی طور پر جرم ہے، جس کی عابد شیر علی سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔