عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 23 November,2025 05:31 pm

فیصل آباد:(دنیا نیوز) سابق وزیر مملکت چودھری عابد شیر کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

 پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لیگی ورکر نے چودھری عابد شیر علی کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، پی پی 98 سے ایک ووٹر کو ویڈیو وائرل کرنے پر ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

چودھری عابد شیر علی یا لیگی کارکن کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔