این اے 129 لاہور: مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے میدان مار لیا

این اے 129 لاہور: مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے میدان مار لیا

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے میدان مار لیا، حافظ نعمان 63441 ووٹ لے کر پہلے نمبر پررہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان کو 34342 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ، دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے۔

علاوہ ازیں 334 پولنگ سٹیشن میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔