پی ایس 9 شکارپور ضمنی الیکشن میں آغا شہباز درانی کامیاب قرار، فارم 47 جاری

Published On 15 December,2025 09:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فارم 47 جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی کامیاب قرار پائے، جبکہ جی یو آئی پاکستان کے مولانا رشد اللہ شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔

آغا شہباز خان درانی نے 72 ہزار 964 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جی یو آئے کے امیدوار مولانا رشد اللہ شاہ 9 ہزار 489 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، مجموعی طور پر 178 پولنگ سٹیشنز میں 88 ہزار 17 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق پی ایس 9 شکارپور ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 31.68 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ یہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔