گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) صدر مملکت کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 24 جنوری کو ہوگی، تمام 10 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی مکمل کر لی گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے انتخابی عمل کو مکمل شفافیت اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
30 دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہوگی اور 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے 12 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہوگی۔



