پی ٹی آئی کی پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی کمیٹی میں ترمیم

Published On 30 May,2025 07:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی، نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب تنظیم کون چلائے گا؟ پاکستان تحریک انصاف مخمصے کا شکار ہوگئی، پنجاب میں پارٹی کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم سامنے آئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب کمیٹی تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب خان، عالیہ حمزہ ملک، احمد خان بچھر، میاں اکرم عثمان، رائے حسن نواز عون عباس پپی ، احمد چٹھہ اور ملک تیمور بھی شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بنائی گئی کمیٹی کے بعد پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے، عالیہ حمزہ ملک کو کمیٹی میں شامل نہ کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوا، اختلافات سامنے آنے اور شدید تنقید کے بعد مرکزی قیادت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا۔