پنجاب میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد

Published On 02 June,2025 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا، غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کے منظور شدہ تفصیلات کے بغیر پٹرول، ڈیزل غیرمعیاری ہے، معیاری تیل استعمال نہ کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کر دیا گیا۔

کوئی پٹرول پمپ اوگرا کے منظورشدہ سٹینڈرڈ کے بغیر پٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھر میں فیصلے کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کے مطابق نوٹیفکیشن پنجاب بھر کے پٹرول پمپس پر چیکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

عمران حامد شیخ نے کہا کہ غیر معیاری پٹرول، ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، غیر معیاری پٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔