ڈسکہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ستراہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس نے چوری ڈکیتی راہزانی کی وارداتوں میں دو خطرناک ڈاکو گرفتار کیے اور زیر حراست ملزمان کو پولیس برآمدگی کے لیے سرکاری گاڑی میں لے جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان پولیس گاڑی پر حملہ کرکے زیر حراست ملزمان کو لیکر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی، ملزمان عظیم اور ثقلین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ چار موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزموں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔