احمد پور شرقیہ (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل کردیئے گئے۔
ہولناک واقعہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کی حدود میں پیش آیا ، جہاں معمولی تلخ کلامی پرمخالفین نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔