منڈی بہاؤالدین: خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا

Published On 09 June,2025 12:35 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔