کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ کے نواحی گاؤں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ سی سیکشن تھانہ کی حدود میں پیش آیا، بھنگوار قبیلے کے دو فریقین میں چلنے والے دیرینہ اراضی تنازع کے باعث واقعہ پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ہلاک ہونے والے کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔