فیصل آباد : (ویب ڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں عید کے موقع پر دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین محمد خان، ناصر اور تقی عباس مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، تہرے قتل کی واردات کے بعد آٹھ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کچھ عرصہ قبل ایک مقدمے سے بری ہو کر آئے تھے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔