کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں ایس ایس یوکمانڈوز کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گلشنِ معمارکے قریب ایس ایس یوکمانڈوزاورڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ ہوا،ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو مارے گئے۔
شہری کی جانب سے معمارموڑ پر تعینات ایس ایس یو کمانڈوزکو اطلاع دی گئی تھی، ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، اسلحہ بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے، ملزمان کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں گئیں ، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔