نوشہرہ :3 پوتے پوتیوں کو زہر دےکر قتل میں ملوث دادی گرفتار

Published On 04 June,2025 09:57 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 3 پوتے پوتیوں کو زہر دےکر قتل کرنےکےکیس میں دادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار خاتون کے بیٹے نے عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔

نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے بچوں کے والد نے کہا کہ اس کی ماں کو اس کی بیوی پسند نہیں تھی،ماں نے اسے کھانے میں زہردے کرمارنے کی کوشش کی لیکن وہ کھانا بچوں نے بھی کھایا۔

خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ زہریلا کھانا کھانے سے میری بیوی تو بچ گئی لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے، پولیس نے بچوں کی دادی کو گرفتارکرلیا ہے۔

واضح رہے ماں اور اس کے تین بچوں کو زہردینے کا واقعہ 19 مئی کو پیش آیا تھا۔