مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار 60 سالہ شخص کشمور سے اغوا

Published On 03 June,2025 09:39 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار ہونیوالے مظفرآباد کے رہائشی 60 سالہ شخص کو کشمور سے اغوا کرلیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق کچے کے ڈاکووں کی جانب سے اشرف ہاشمی کو 5 روز قبل کشمور سے اغوا کیا گیا، اشرف ہاشمی اہل خانہ کو صادق آباد جانے کاکہ کر گھر سے نکلا، موبائل فون کی آخری لوکیشن کشمور کے قریب بیٹ بخشے والے کی سامنے آئی۔

ڈاکووں نے 2 روز میں ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے، اہل خانہ کو موصول ہونیوالی ویڈیو میں مغوی زنجیروں سے جکڑا نظر آرہا ہے، اغوا کاروں نے 5 روز بعد آج ویڈیوز واٹس ایپ کے زریعے بھیجی ہیں۔

اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔