ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ پولیس نے سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں سی پیک پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈکیتیوں اور پولیس کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو کافی دیر تک جاری رہا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت مارا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی جو بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ تھا۔
ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق ہلاک ڈاکو تھانہ شہید نواب خان سمیت ڈیرہ پولیس کو مطلوب تھا۔