لاڑکانہ پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے مسمار، نذر آتش

Published On 02 June,2025 06:16 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے مسمار اور نذر آتش کر دیئے گئے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق آپریشن گاؤں مہر وڈا اور ڈرکھ پور میں ڈاکو ڈھولو جتوئی اور بچو کورائی کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں ضلع بھر کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل کلیئر کرواکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصروں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔