بااثر ملزموں کی خاوند کو باندھ کر بیوی سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے

Published On 03 June,2025 08:30 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) 3 با اثرملزموں نے خاوند کو باندھ کر اس کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

زیادتی کے بعد ملزم تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ خاندان اپنی عزت اور بااثرملزمان کے خوف کی وجہ سے خاموش رہا لیکن ویڈیو لیک ہونے پر متاثرین سامنے آگئے۔

وقوعہ کے مطابق متاثرہ میاں بیوی نوشہرہ ورکاں سے واپس آرہے تھے کہ بااثر ملزمان انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس تھانہ کسوکے میں 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔