اوکاڑہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی پولیس نے مقابلہ کے دوران 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی ٹیم اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے سلسلہ میں برج الیاس روڈ پر موجود تھی، چار نامعلوم مسلح افراد پولیس گاڑی کے سامنے آگئے، سی سی ڈی ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم مسلح ملزموں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کئے، فائرنگ رکنے پر دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزم چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔
فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے سی سی ڈی پولیس اور مقامی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔