کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تین مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر کے 30 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 318.400 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجیے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمد ہوئی، خانوزئی بازار، پشین کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس پکڑ کر 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ کےعلاقے یاکرمڑی میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔