اے این ایف کی کارروائیاں: منشیات ضبط، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

Published On 05 June,2025 09:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں کی گئیں۔

حکام کا کہناہے کہ 5 کارروائیوں کے دوران 62.287 کلوگرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 45 کلو600 گرام چرس، 16 کلو 200 گرام افیون، 337 گرام آئس سے بھرے 61 کیپسول، 30 گرام ویڈ، 120 گرام ایم ڈی ایم اے پاؤڈر شامل ہے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔