حافظ آباد: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک ملزم نے 2 ساتھیوں کے ساتھ ایک ماہ قبل صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔