کراچی: (دنیا نیوز) ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ، 139 قیدی دوبارہ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 76 کی تلاش جاری ہے۔
سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کراچی شہاب صدیقی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 215 قیدی فرار ہوئے، 139 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر خود گرفتاری پیش کی، ایک قیدی ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہوا جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی۔
سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل نے بتایا کہ 76 قیدی تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، رضاکارانہ طورپرگرفتاری دینے والےمفرور ملزمان سے نرمی برتی جائے گی۔