پنوں عاقل: (دنیا نیوز) پنوں عاقل اور روہڑی کے کچے میں جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے۔
دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے تین افراد قتل جبکہ دو زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال لے جایا گیا، دونوں گروہوں کے درمیان علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
علاقہ میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، معمولی بات پر دونوں گروہوں میں ایک عرصے سے تنازع جاری ہے۔