کندھکوٹ: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو شہری کرتار لال سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، پولیس 15 مددگار انچارج اور انکی ٹیم ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوئی، بڑدی موڑ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عمران ملک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد کی گئی ہے۔
ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں ناکہ بندی کردی گئی۔