زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

Published On 11 June,2025 06:01 pm

پتوکی: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر سگے بھائیوں میں جھگڑا، چھوٹا بھائی جاں بحق، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئےْ

افسوسناک واقع نواحی گاؤں ڈھولن چک 7 میں پیش آیا جہاں زمینی تنازعہ پر دو بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آ کر دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا، لڑائی میں ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈز کا آزادانہ استمعال کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دوران لڑائی سر پر آہنی راڈ لگنے سے چھوٹا بھائی جعفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔