کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ رجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری ایکسپریس سیکٹر 50 ایف میں پیش آیا، ایدھی حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش بذریعہ ایمبولینس تھانے لیجائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 12 سالہ رومیسہ دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے فوری طور پر وجہ موت نہیں بتائی گئی۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ورثا لاش تھانے سے ہی اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رومیسہ نے گھر میں بہن بھائیوں سے جھگڑے کے بعد کمرے میں جا کر گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کی ہے تاہم مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔