کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

Published On 12 June,2025 10:45 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس رحیم یارخان کی بڑی کامیابی، کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ہتھیار ڈالنے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ ڈاکو رستم لٹھانی سنگین وارداتوں کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی کچہ ایریا میں اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں کی موثر حکمت عملی، پولیس ٹیموں کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔